افغان کرکٹ بورڈ نے کس ملک کو دورے کی دعوت دے دی؟ بڑی خبر آگئی

افغان کرکٹ بورڈ نے کس ملک کو دورے کی دعوت دے دی؟ بڑی خبر آگئی
افغان کرکٹ بورڈ نے کس ملک کو دورے کی دعوت دے دی؟ بڑی خبر آگئی
سورس: Twitter/ACB

  

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیئرمین عزیز اللہ فضلی نے پاکستان کو دورے کی دعوت دینے کا اعلان کر دیا۔ڈیلی ڈان کے مطابق عزیز اللہ فضلی نے کہا ہے کہ وہ رواں ہفتے کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں وہ پاکستانی ٹیم کوافغانستان میں ایک روزہ سیریز کی دعوت دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ کھیلنے والے دیگر علاقائی ممالک کے دورے کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

عزیز اللہ فضلی نے کابل سے فون پر ایک نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 25ستمبر سے پاکستان کے دورے پر جا رہے ہیں اور اس کے بعد وہ بھارت، بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات کے دورے بھی کریں گے اور ان کے کرکٹ بورڈز کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی دورے کے دوران وہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کے ساتھ ملاقات کریں گے اور اس سیریز کے لیے پاکستان کو میزبانی کی پیشکش کریں گے جو انہیں ستمبر میں سری لنکا میں کھیلنی تھی تاہم سری لنکا میں کورونا وائرس کی صورتحال کے ہنگام سیریز منسوخ کر دی گئی تھی۔

مزید :

کھیل -