ملتان میں جعلی پیر نے جن نکالنے کے نام پر لڑکی کو آگ لگادی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
ملتان (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)ٹبہ سلطان پور کے علاقہ میں جعلی پیر نے جن نکالنے کے نام پر لڑکی کو آگ لگادی،آگ لگنے کے سبب لڑکی بری طرح جھلس گئی۔
تفصیلات کے مطابق درپورپل کے نزدیک رہائشی محمد صادق گجرکی بیٹی ماہ نور گزشتہ کچھ عرصہ سے بیمار تھی۔محمدصادق نے اپنی بیٹی ماہ نورسے جن نکالنے کے لیے لاہورکا رہائشی پیرمعصوم شاہ ولدمجتبی شاہ کوبلالیا جعلی پیرنے جن نکالنے اوربھگانے کے لیے لڑکی کوآ گ لگادی جس کے باعث لڑکی کاچہرہ بال اورجسم کا کافی حدتک حصہ جھلس گیااور لواحقین رات کے وقت متاثرہ لڑکی ماہ نورکورورل ہیلتھ سنٹرٹبہ سلطان پور کے لے گئے حالت غیرہونے پرڈاکٹرنے نشتر ہسپتال ملتان ریفرکردیاجبکہ اطلاع ملنی پرتھانہ ٹبہ سلطان پور کی پولیس موقع پرپہنچ گئی اورجعلی پیرمعصوم شاہ گرفتارکرلیاہے۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔