کارٹون دیکھ کر چھ سالہ بچے نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا ، پھر کیا کرتا رہااور ماں باپ کا کیا کہنا تھا؟ افسوسناک خبر آگئی

کارٹون دیکھ کر چھ سالہ بچے نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا ، پھر کیا کرتا رہااور ...
کارٹون دیکھ کر چھ سالہ بچے نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا ، پھر کیا کرتا رہااور ماں باپ کا کیا کہنا تھا؟ افسوسناک خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )مصر میں چھ سالہ بچے نے کارٹون دیکھ کر چھوٹے بھائی کوقتل کردیا ۔عرب میڈیا کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ مصر کے علاقے الھرم میں پیش آیا جہاں چھ سال مارفن نے معمولی جھگڑے پر اپنے چار سالہ بھائی جسٹن کا گلہ چھری سے کاٹ دیا۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ جب ہم نے بچے سے اپنے بھائی کو مارنے کی وجہ پوچھی تو اس نے روتے ہوئے بتایا کہ کارٹونز میں دیکھایا گیا کہ جب کوئی گلے پر چھری پھیرتا ہے تو وہ کردار بعد میں کھڑے ہوجاتے ہیں، میں یہی سمجھا کہ ایسا کرنے سے بھائی اٹھ کھڑا ہوگا لیکن ایسا نہیں ہوا۔
پولیس کو بیان دیتے ہوئے بچے کی ماں نے بتایا کہ وہ کسی کام سے ہمسائے کے گھر گئی ہوئی تھی، دونوں بھائی گھر میں کھیل خود میں مصروف تھے کہ اس دوران دونوں بھائیوں میں جھگڑا ہوگیا، اس کے بعد مارفن کچن سے چھری لایا اور بھائی کے گلے میں پھیر دی۔ والدہ نے بتایا کہ جب میں گھر میں داخل ہوئی تو مارفن خون سے لت پت اپنے بھائی کے پاس بیٹھا اسے اٹھانے کی کوشش میں لگا ہوا تھا۔
دوسری جانب پڑوسی کا کہنا تھا کہ وہ خاتون کی مدد کی آواز سن کر جب گھر پہنچے تو وہاں کا منظر انتہائی خوفناک تھا، طبی امداد کیلئے بچے کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کی۔ بچے کے والدین اور پڑوسی کے بیان قلمبند ہونے کے بعد پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے بچے اور اس کے والدین کو رہا کردیا۔ 

مزید :

عرب دنیا -