چیف سیکرٹری آزاد کشمیر  سے  زرطیف بادشاہ کی ملاقات ، ایم ٹی بی سی نے سیاحتی حوالے سے اب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیا 

چیف سیکرٹری آزاد کشمیر  سے  زرطیف بادشاہ کی ملاقات ، ایم ٹی بی سی نے سیاحتی ...
چیف سیکرٹری آزاد کشمیر  سے  زرطیف بادشاہ کی ملاقات ، ایم ٹی بی سی نے سیاحتی حوالے سے اب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان  آن لائن) چیف سیکرٹری آزاد کشمیر شکیل قادر خان سے ڈائریکٹر میڈیکل ٹرانسکرپشن اینڈ بلنگ کمپنی(ایم ٹی بی سی)  زرطیف بادشاہ کی جموں وکشمیر ہاوس میں ملاقات ،ایم ٹی بی سی کا بحریہ فاونڈیشن کے ساتھ مل کر آزاد کشمیر کے غیر فعال سرکاری تعلیمی اداروں کو فعال کرنے کا فیصلہ، ایم ٹی بی سی کا حکومت سے غیر فعال ٹورسٹ ہاوس/سپاٹس اور املاک لیز پر لیکر فعال بنانے کا فیصلہ جبکہ راولاکوٹ اور مظفرآباد ائرپورٹ فنگشنل کرنے کے لیے حکومت آزاد کشمیر کو معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ایم ٹی بی سی کی جانب سے زرطیف بادشاہ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کو ماڈل سٹیٹ بنانے کے لیے  حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے ڈکلیئر کیے گئے  خصوصی ہفتوں میں بھرپور حصہ لے گی اور تمام ہفتوں کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ ملاقات میں ایم ٹی بی سے کے جاری منصوبہ جات اور مستقبل کی پیش بندیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  زرطیف بادشاہ نے کہا کہ ایم ٹی بی سی سیاحت ، تعلیم اور آئی ٹی کے شعبہ جات میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کام کررہی ہے، ایم ٹی بی سی وسیع پیمانے پر لوگوں کو روزگار بھی فراہم کررہی ہے جبکہ آئندہ کچھ عرصہ میں ایک ہزار نئی نوکریاں  دینے جارہے ہیں۔