امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی ختم کرنے میں کونسا مسلمان ملک کردار ادا کر سکتا ہے ؟ برطانوی اخبار کا بڑا دعویٰ

امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی ختم کرنے میں کونسا مسلمان ملک کردار ادا کر ...
امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی ختم کرنے میں کونسا مسلمان ملک کردار ادا کر سکتا ہے ؟ برطانوی اخبار کا بڑا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانوی اخبار "فنانشل ٹائمز" کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات دو بڑی طاقتوں امریکہ اور چین کے بیچ ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ چین کے ساتھ خلیجی ممالک کے تعلقات امریکہ کو ایک حل اور نیا راستہ فراہم کر رہے ہیں۔
بیلجیم میں کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر جے بورٹن کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات مشرق وسطی میں بڑی کوششیں کر رہے ہیں، اسی طرح دونوں ممالک بین الاقوامی سطح پر بڑے اثر کے حامل ہیں۔بورٹن نے مزید کہا کہ ریاض اور ابوظبی دونوں واشنگٹن اور بیجنگ کے لیے اچھی نیت رکھتے ہیں۔ سعودی عرب اور امارات امریکہ اور چین کے بیچ ثالثی کا کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔