بلوچستان میں ایف سی  کی پٹرولنگ ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ ، 4 اہلکار شہید 2 زخمی ہوگئے

بلوچستان میں ایف سی  کی پٹرولنگ ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ ، 4 اہلکار شہید 2 ...
بلوچستان میں ایف سی  کی پٹرولنگ ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ ، 4 اہلکار شہید 2 زخمی ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہرنائی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہرنائی میں ایف سی کی پٹرولنگ ٹیم پر  بم حملے میں چار اہلکار  شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
 اردو نیوز  کے مطابق بتایا کہ  ایف سی ٹیم کو  ہفتہ کی صبح کوئٹہ سے تقریباً  120 کلومیٹر دور ہرنائی کوئٹہ شاہراہ پر شاہرگ اور کھوسٹ کے درمیان نشانہ بنایا گیا۔دہشت گردوں نے سڑک کنارے بم نصب کر رکھا تھا۔ جب معمول کے گشت میں مصروف ایف سی اہلکاروں کی گاڑی قریب پہنچی تو زوردار دھماکا ہوگیا اور گاڑی تباہ ہوگئی۔ گاڑی میں سوار چار اہلکار سپاہی حسین رحمت، محمد سلیم، ماجد فرید اور سپاہی ذاکر موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ کیپٹن اویس اور سپاہی لقمان زخمی ہوگئے۔دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -