برطانوی ویزا حاصل کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

برطانوی ویزا حاصل کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
برطانوی ویزا حاصل کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
سورس: Pixabay

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں آئل ٹینکر چلانے کیلئے ڈرائیورز کی کمی پیدا ہوگئی جس کے باعث حکومت نے عارضی ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کورونا کے بحران کے دوران برطانیہ میں فیول سپلائی کیلئے ڈرائیور کی شدید کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ ملک بھر میں ایک لاکھ سے زائد ڈرائیورز کی کمی ہے جس کے باعث فیول کی سپلائی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

برطانیہ میں سپلائی متاثر ہونے کے باعث کئی فیول سٹیشن بند ہوگئے ہیں۔ ڈرائیورز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ویزا ضوابط میں نرمی کی جائے گی ۔ برطانیہ غیر ملکی ڈرائیورز کیلئے پانچ ہزار ویزے جاری کرسکتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -برطانیہ -