اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایئر عربیہ کی جانب سے فلائی جناح ایئر لائنز رجسٹرڈ کرانے پر پاکستان میں پہلے سے موجود ایئر لائنز نے تحفظات کا اظہار کردیا۔
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق ایئر عربیہ کی فلائی جناح کو تین ہفتے قبل پاکستان میں فضائی آپریشن کی اجازت ملی تھی۔ فلائی جناح کا مرکزی دفتر شارجہ میں قائم کردیا گیا ہے اور یہ ایئر لائن جلد ہی اندرون و بیرون ملک فضائی آپریشن شروع کرے گی۔
پاکستان میں آپریٹ ہونے والی ایئر لائنز حکومت کے اس فیصلے سے نا خوش ہیں۔ فلائی جناح کو پاکستان میں رجسٹرڈ کرنے کے معاملے پر ایئر لائنز انتظامیہ نے وزیر اعظم سے ملاقات کا وقت مانگ لیا ہے۔ ایئر لائنز انتطامیہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیر اعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔