آسام کے بعد مدھیہ پردیش میں مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ شروع ہوگیا
نیودہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست آسام کے بعد مدھیہ پردیش میں بھی مسلمانوں کی املاک پر حملوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
مسلمانوں کی املاک پر حملوں کے حوالے سے متعدد ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں ۔جس میں انتہا پسند ہندوؤن کو 'غداروں کو گولی مارو'کے نعرے لگاتے ہوئے اور مسلمانوں کی دکانوں میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس سے قبل انتہاپسندوں نے سرکاری مشینری کے ساتھ ملکر آسام کے ضلع دارنگ ميں دو مساجد شہيد جبکہ 600 سے زائد مسلمان خاندانوں کے گھر مسمار کردیے تھے۔آسام میں مسلم خاندانوں کے گھروں کی مسماری کے بعد بچے، بوڑھے اور عورتيں دريائے برہم پُترا کے کنارے کسمپرسی کے عالم ميں رہنے پر مجبور ہیں۔
بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری
— ترکی اردو (@TurkeyUrdu) September 25, 2021
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو انتہاپسندوں نے "غداروں کو گولی مارو" کے نعرے لگاتے ہوئے مسلمانوں پر حملہ کیا۔ ان کی دکانیں زبردستی بند کروا دیں اور شدید توڑ پھوڑ کی pic.twitter.com/7E8ssOg3oH