’ایسا لگ رہا تھا کہ ایک یونین کونسل کا لیڈر اقوام متحدہ سے خطاب کر رہا ہے‘ نریندر مودی کی تقریر پر شیخ رشید کا دلچسپ رد عمل آگیا

’ایسا لگ رہا تھا کہ ایک یونین کونسل کا لیڈر اقوام متحدہ سے خطاب کر رہا ہے‘ ...
’ایسا لگ رہا تھا کہ ایک یونین کونسل کا لیڈر اقوام متحدہ سے خطاب کر رہا ہے‘ نریندر مودی کی تقریر پر شیخ رشید کا دلچسپ رد عمل آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھارتی وزیر اعطم نریندر مودی کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر کو یونین کونسل کے لیڈر کا خطاب قرار دیتے ہوئے اسے کوویڈ 19 ویکسین کی مارکیٹنگ کی ناکام کوشش قرار دے دیا۔

نریندر مودی کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ تقریر دنیا کے ایک بڑے فورم پر ایک غیر معیاری اور چھوٹی تقریر تھی۔ ایسا لگ رہا تھا ایک یونین کونسل کا لیڈر اقوام متحدہ سے خطاب کر رہا تھا۔ مودی کی تقریر ہندوستان کی کو ویڈ 19 ویکسین کی مارکیٹنگ کی ناکام کوشش تھی۔

انہوں نے کہا کہ مودی کو افغانستان میں اقلیتیوں کا درد تو نظر آتا ہے لیکن ہندوستان میں اقلیتوں پر  ہونے والا ظلم و ستم دیکھائی نہیں دیتا۔ میں نے اپنی سیاسی زندگی میں اقوام متحدہ کے فورم پر ایسی غیر معیاری، فرسودہ اور بے ربط تقریر نہیں سنی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -