فلسطینی صدر کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے دبنگ خطاب، اسرائیل کو الٹی میٹم دیدیا

فلسطینی صدر کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے دبنگ خطاب، اسرائیل کو الٹی میٹم ...
فلسطینی صدر کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے دبنگ خطاب، اسرائیل کو الٹی میٹم دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )فلسطینی صدر  محمود عباس نے  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران اسرائیل کو مقبوضہ علاقے خالی کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطینی صدر نےکہا کہ اسرائیل ایک سال کے اندر تمام مقبوضہ علاقوں سے افواج واپس نکالے ،اگر افواج نہیں نکالی تو فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے گی ۔ اسرائیل کی 1967 سے قبل کی سرحد بھی تسلیم نہیں کریں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ یو این سیکرٹری جنرل عالمی امن کانفرنس بلائیں اور ایک سال کے اندر مسئلہ کو حل کریں ۔فلسطین مقبوضہ سرزمینوں کی قانونی حیثیت کے فیصلے کے لئے انٹرنیشل کریمنل کورٹ جانے کو تیار ہے۔
واضح رہے کہ  اسرائیل نے مغربی کنارے ، مشرقی بیت المقدس اور غزہ پر 1967کی جنگ میں قبضہ کیا تھاجبکہ 1993 میں اوسلو معاہدے میں بعض فلسطینی حکام نے اسرائیل کو تسلیم کیا تھا۔