’ای روز گار ‘ پروگرام کا فیز ٹو پلان تیار

’ای روز گار ‘ پروگرام کا فیز ٹو پلان تیار
’ای روز گار ‘ پروگرام کا فیز ٹو پلان تیار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوجوانوں کے لیے ’ای روز گار ‘ پروگرام ،نوجوانوں کی تربیت کے لیے فیز ٹو پلان بھی تیار کرلیا گیا۔ پنجاب حکومت 1 ارب 70 کروڑ روپے خرچ کرے گی۔

ٹیوٹا کے تحت نوجوانوں کو برسر روزگار بنانے کے لیے تربیت دی جارہی ہے۔محکمہ صنعت اور تجارت کی جانب سے شروع کیے گئے تربیتی پروگرام کے سبب طالبعلم مختلف ای شعبہ جات جوائن کرکے روزی کمانے کے قابل ہوسکیں گے۔حکام کے مطابق مختلف شعبوں میں ٹیکنالوجی کو مد نظر رکھ کربچوں کی تربیت کی جائے گی، سیکنڈ فیز کے لیے فنڈز کے اجرا کے بعدتربیتی پروگرام کا جلد آغاز کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -