نیشنل ٹی 20 کپ، شاداب خان اور سرفراز احمد کی ٹیمیں مدمقابل، فتح کس کے نام رہی ؟ آپ بھی جانیں
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ نے نادرن کی ٹیم کو یک طرفہ مقابلے کے بعد چار وکٹوں سے شکست دیدی۔
سندھ کی ٹیم نے 137 رنز کا ہدف ایک اوور قبل ہی پورا کرلیا۔سندھ کی جانب سے شرجیل خان 43، کپتان سرفراز احمد42 اور انور علی 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔نادرن کی جانب سے عماد وسیم اور حارث رؤف نے دو ،د و کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
نادرن کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم تین گیندیں قبل ہی 136 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔نادرن کی جانب سے محمد نواز 30 اور حارث رؤف 19 رنز بناکر نمایاں رہے۔نادرن کے پانچ کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکے۔ سندھ کی جانب سے شاہنواز دھانی نے تین، محمد حسنین اور زاہد محمود نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ نادرن کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔