لاہور میں کورونا کی مثبت شرح 11.9 فیصد ریکارڈ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )شہر میں کورونا وائرس کے حملے جاری، مہلک وائرس مزید 8 قیمتی زندگیاں نگل گیا،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 470 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،شہر میں کورونا کی مثبت شرح 11.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت برقرار ہے،موذی وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف ہسپتالوں میں 470 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ موذی وائرس سے 8 افراد جان کی بازی ہارگئے۔شہر میں مثبت کیسز کی شرح 11.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو موذی وائرس سے محفوظ بنایا جاسکتا ہے، شہری سے بلاضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔