بھارت کی نیشنل ٹی 20 کپ کے خلاف بڑی سازش ناکام ہوگئی، ایسی خبر آگئی کہ آپ کے بھی غصے کی انتہا نہ رہے

بھارت کی نیشنل ٹی 20 کپ کے خلاف بڑی سازش ناکام ہوگئی، ایسی خبر آگئی کہ آپ کے ...
بھارت کی نیشنل ٹی 20 کپ کے خلاف بڑی سازش ناکام ہوگئی، ایسی خبر آگئی کہ آپ کے بھی غصے کی انتہا نہ رہے
سورس: Twitter/pcb

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی نیشنل ٹی 20 کپ کے خلاف سازش ناکام بنادی گئی۔ دو روز کے دوران گراؤنڈ سے پانچ بکیز کو گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سٹیڈیم کے اندر سے ہفتے کے روز مزید دو بکیز کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے بعد گرفتار بکیز کی تعداد پانچ ہوگئی۔ تین بکیز کو جمعہ کی شب گرفتار کیا گیا تھا۔

بکیز کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اینٹی کرپشن یونٹ کی مدد سے سپیشل برانچ نے گرفتار کیا ہے۔ بکیز کا تعلق بھارت کے بکی مافیا سے ہے، پانچوں بکیز کو بیرون ملک سے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔ سپیشل برانچ نے گرفتار بکیز کو تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کے حوالے کردیا ہے جہاں ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ بکیز کے خلاف دو مقدمات جمعہ کی رات اور ایک مقدمہ ہفتے کی رات کو درج کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -T20 World cup -