محکمہ داخلہ سندھ نے ٹرانسپورٹ سیکٹر سے متعلق کورونا ایس او پیز کا حکم نامہ جاری کردیا

محکمہ داخلہ سندھ نے ٹرانسپورٹ سیکٹر سے متعلق کورونا ایس او پیز کا حکم نامہ ...
محکمہ داخلہ سندھ نے ٹرانسپورٹ سیکٹر سے متعلق کورونا ایس او پیز کا حکم نامہ جاری کردیا
سورس: File Photo

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ داخلہ سندھ نے ٹرانسپورٹ سیکٹر سے متعلق کورونا ایس او پیز کا حکم نامہ جاری کردیا ہے ۔

نجی ٹی وی کےمطابق صوبےمیں موٹر وے پر سفر کرنے کےلیےکوروناویکسی نیشن لازمی قراردی گئی ہےاورکہا گیا ہےکہ بسوں،ریل گاڑیوں، ٹیکسی ڈرائیورز، ہوم ڈیلیوری سروس والےسٹاف کےلئےبھی کوروناویکسی نیشن لازمی ہے اوروہ فوری طورپرویکسی نیشن کرالیں۔حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ 26 اور 27 ستمبر کومتعلقہ ادارے خصوصی طور پر کورونا ویکسنیشن کارڈ لازمی چیک کریں اور عملے کی ویکسینیشن نہ کرانے والے بس سٹینڈ اور بسوں کو سربمہر کیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ سندھ کورونا ایس او پیز سے متعلق نئے احکامات پر عمل درآمد کے لئے صوبے کے تمام کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں جبکہ پولیس اور انتظامیہ کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -