30 ستمبر تک ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو وزیر داخلہ نے خبردار کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 30 ستمبر کے بعد کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو متعدد پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کے خلاف زبردست کام کیا ہے جسے دنیا تسلیم کرتی ہے۔شہری 30 ستمبر تک دوسری ڈوز بھی لگوا لیں، کیونکہ 30 ستمبر کے بعد ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے خلاف مختلف قسم کی پابندیاں لگنے جا رہی ہیں۔ جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ 30 ستمبر کے بعد بہت سی سہولیات سے محروم ہو جائیں گے۔شہری ویکسین لگوا کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔