پولیس نے معروف تجزیہ کار ایاز امیر کو سارہ قتل کیس میں گرفتار کرلیا

پولیس نے معروف تجزیہ کار ایاز امیر کو سارہ قتل کیس میں گرفتار کرلیا
پولیس نے معروف تجزیہ کار ایاز امیر کو سارہ قتل کیس میں گرفتار کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے سینیئر صحافی ایاز امیر کو سارہ انعام قتل کیس میں گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد کی عدالت نے سارہ قتل کیس میں ملزم شاہنواز کے والد ایاز امیر اور والدہ کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست منظور کی تھی اورایاز امیر اور ان کی سابقہ اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری پولیس کی درخواست پر جاری کیے گئے تھے۔جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے ایاز امیر کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں اب 302 کے ساتھ دفعہ 109 بھی شامل کی گئی ہے اور ایاز امیر کی سابقہ اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔خیال رہے کہ جمعے کے روز اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینیئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اہلیہ سارہ کو قتل کر دیا تھا۔ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

مزید :

قومی -