میرے لئے لوگوں کو خوش کرنے، انہیں مسائل اور پریشانیوں سے دور کرنے سے زیادہ اہم کچھ نہیں

میرے لئے لوگوں کو خوش کرنے، انہیں مسائل اور پریشانیوں سے دور کرنے سے زیادہ ...
میرے لئے لوگوں کو خوش کرنے، انہیں مسائل اور پریشانیوں سے دور کرنے سے زیادہ اہم کچھ نہیں

  

مترجم:علی عباس

آخری قسط

 ماضی میں اکثر فنکار المیوں کا شکار رہے ہیں۔ بہت سارے حقیقتاً عظیم لوگ منشیات اور خاص طور پرمہ نوشی اور دباﺅ کی وجہ سے درد و الم اور موت کا شکار ہو گئے۔ یہ بہت افسوسناک ہے۔ آپ ایک شائق کی حیثیت سے دھوکہ محسوس کرتے ہیں کہ آپ ان لازوال فنکاروں کو بڑھاپے میں نہیں دیکھ سکتے۔کوئی بھی شخص مارلن منرو اور جمی ہینڈرکس کی اسّی کی دہائی میں دی گئی پرفارمنس دیکھ کر حیران ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔

بہت سارے فنکار یہ کہتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو شو بزنس میں نہیں بھیجنا چاہتے۔ میں اُن کی کیفیت کو سمجھ سکتا ہوں لیکن میں اُن سے اتفاق نہیں کرتا۔ اگر میرا بیٹا اور بیٹی ہوتی تو میں انہیں کہتا، ”میرے مہمان کی حیثیت سے اور ہر طرح سے، اگر تم اسے کرنا چاہتے ہو تو کرو۔“

میرے لئے لوگوں کو خوش کرنے، انہیں اُن کے مسائل اور پریشانیوں سے دور کرنے اور اُن کے بوجھ کو کم کرنے سے زیادہ اہم کچھ نہیں ہے۔میں انہیں اپنی پرفارمنس کے ذریعے دور دوسری دنیا میں لے جانا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہہ رہے ہیں ”یہ بہترین ہے، میں دوبارہ واپس جانا چاہتا ہوں۔ میں نے اچھا وقت گزارا ہے۔“ میرے لئے یہی سب کچھ ہے۔ یہ حیران کن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں نہیں سمجھ سکا جب کچھ فنکار یہ کہتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو شوبزنس کا حصہ نہیں بنانا چاہتے۔

میرا خیال ہے وہ ایسا اس لئے کہتے ہیں کیونکہ انہیںٹھیس پہنچی ہے۔ میں اس رویے کو سمجھ سکتا ہوں۔ میں بھی وہاں موجود ہوں۔

مائیکل جیکسن

اینکائنو، کیلیفورنیا

1988ء

٭٭٭

ہر شخص یہ خواہش کیا کرتا ہے کہ وہ سچائی تک پہنچے اور سچائی کو بیاں کر سکے تاکہ وہ اپنے غم اور خوشی کے تجربات اور احساسات کو استعمال کرکے اپنی زندگی کو مفہوم دے اور دوسرے کی زندگیوں کو بھی متاثر کرے۔ یہ فن کی بلند پایہ شکل ہے۔ یہ روشنی کے وہ لمحات ہیں جن کے لئے میں زندگی گزار رہا ہوں۔

مائیکل جیکسن

نوٹ : یہ کتاب ” بُک ہوم“ نے شائع کی ہے ۔ ادارے کا مصنف کی آراءسے متفق ہونا ضروری نہیں ۔(جملہ حقوق محفوظ ہیں )۔

مزید :

ادب وثقافت -