وزیر اعظم آفس کا ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کیلئے پیش کیا جانا ہمارے سائبر سیکیورٹی کے حالات بتاتا ہے ، فواد چودھری

وزیر اعظم آفس کا ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کیلئے پیش کیا جانا ہمارے سائبر ...
وزیر اعظم آفس کا ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کیلئے پیش کیا جانا ہمارے سائبر سیکیورٹی کے حالات بتاتا ہے ، فواد چودھری

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ جس طرح  وزیر اعظم آفس کا ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے یہ ہمارے ہاں سائبر سیکیورٹی کے حالات بتاتا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ یہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز خصوصاً انٹیلی جنس بیورو ( آئی بی) کی بہت بڑی ناکامی ہے ،  سیاسی معاملات کے علاوہ اب سیکیورٹی اور خارجہ موضوعات پر بھی اہم  گفتگو سب کے ہاتھ میں ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -