شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ  کا دھماکہ ، 2 جوان شہید ہو گئے 

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ  کا دھماکہ ، 2 جوان شہید ہو گئے 
شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ  کا دھماکہ ، 2 جوان شہید ہو گئے 

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)  شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس میں وطن کے 2 بیٹے جام شہادت نوش کر گئے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامیہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ، دھماکے میں  پاک فوج سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ نائب صوبیدار جاوید اقبال جبکہ  38 سالہ نائیک حسین  شہید ہو گئے ۔

شہید نائب صوبیدار جاوید اقبال کا تعلق اٹک جبکہ شہید نائیک حسین کا تعلق اوکاڑہ سے ہے ۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق  دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے علاقے میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -