معاشی مسائل کے شکار قومی ہاکی ٹیم کے 2 کھلاڑیوں نے  استعفیٰ دیدیا

معاشی مسائل کے شکار قومی ہاکی ٹیم کے 2 کھلاڑیوں نے  استعفیٰ دیدیا
معاشی مسائل کے شکار قومی ہاکی ٹیم کے 2 کھلاڑیوں نے  استعفیٰ دیدیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  معاشی مسائل کا شکار اور بہتر مستقبل کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے 2 کھلاڑیوں نے استعفیٰ دیدیا ۔

نجی ٹی وی " جیو نیوز" کے مطابق   قومی ہاکی ٹیم کے دو کھلاڑیوں نے  ٹیم سے فوری علیٰحدگی اختیار کرنے کیلئے اپنے استعفے ہاکی فیڈریشن کو بھجوا دیے ۔ استعفیٰ دینے والوں میں عماد شکیل بٹ اور  مبشر علی شامل ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق عماد شکیل بٹ نے اپنے استعفے میں مجبوری بیان کی کہ فیملی کی صورتحال انتہائی خراب ہے جس کے باعث مستعفی ہو رہا ہوں ، اب اپنے اہلخانہ کیلئے  روزگار کےمواقع تلاش کروں گا ، میں 10 سال تک  قومی ٹیم کا حصہ رہا اس دوران 145 میچز میں ملک کی نمائندگی کی جو میرے لئے اعزاز ہے ، میں نے اپنے سینئرز اور کوچز سے بہت کچھ سیکھا ،  موقع دینے پر فیڈریشن سمیت تمام کا شکر گزار ہوں ۔

عماد شکیل بٹ نے لکھا کہ کھلاڑی عرصہ سے مالی مشکلات کا شکار ہیں ، میں نے بین الاقوامی کمٹمنٹس کی ہیں اب انہیں پورا کروں گا۔

قومی ہاکی ٹیم کے دوسرے کھلاڑی مبشر علی نے  استعفے میں وجوہات پیش کیں کہ ہمیں معاشی سیکیورٹی چاہئے جو کہ اس وقت ممکن نظر نہیں آرہی ، مجھے بیرون ممالک سے متعدد پیشکش ہوئیں مگر میں نے ملک کیلئے کھیلنے کو ہمیشہ ترجیح دی ، 2017 سے قومی ٹیم کی جانب سے کھیلنا میرے لئے اعزاز ہے ۔

مبشر علی نے لکھا کہ  معاشی حالات کے باعث فوری طور پر پاکستان ہاکی ٹیم سے مستعفی ہو رہا ہوں ۔ 

مزید :

اہم خبریں -کھیل -