وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے لیگی رہنماؤں اور وفاقی وزراء کے اجلاس کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے لیگی رہنماؤں اور وفاقی وزراء کے اجلاس کی مبینہ ...
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے لیگی رہنماؤں اور وفاقی وزراء کے اجلاس کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے مسلم لیگ( ن) کے رہنماؤں اور وفاقی وزراء کے اجلاس کی  مبینہ آڈیو لیک ہو گئی۔

"جیو نیوز "کے مطابق آڈیو میں مبینہ طور  پر وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت دیگر رہنماؤں کی آوازیں ہیں اور  پی ٹی آئی کے استعفوں پر بات کر رہے ہیں۔مبینہ آڈیو لیک میں پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری پر وفاقی وزراءکی مختلف آراء پر گفتگو کر رہے ہیں، لیک آڈیو میں استعفوں کی منظوری کے لیے لندن سے اجازت لینے کا بھی ذکر ہو رہا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو لیک ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھ گئے ہیں کہ کیا وزیراعظم ہاؤس اتنا غیر محفوظ ہے کہ وہاں ہونے والی گفتگو کہیں اور سنی جاسکتی ہے؟یہ سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ آڈیو سامنے آنے کے بعد کیا وزیراعظم ہاؤس میں قومی سلامتی کے معاملے پر کوئی اجلاس ہو سکتا ہے؟یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کیا حکومت اور وزیراعظم پالیسی سازی کے لیے ان کیمرا اجلاس کرکے مطمئن ہو سکتے ہیں؟

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کیا وزیراعظم ہاؤس میں ایسے خفیہ ریکارڈنگ سسٹم لگے ہوئے ہیں جنہیں حکومتی ارکان بھی نہیں جانتے؟حکومت اس بارے میں کیا کرنے جارہی ہے، ابھی تک کوئی پالیسی سامنے نہیں آئی جبکہ  لیگی ارکان اور وفاقی وزراء کا وزیراعظم ہاؤس کے اجلاس کی آڈیو لیک کے معاملے پر بات کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -