پی ٹی آئی کے واپس اسمبلی آنے کی خبروں پر مسلم لیگ( ن) کا ردعمل بھی آگیا

پی ٹی آئی کے واپس اسمبلی آنے کی خبروں پر مسلم لیگ( ن) کا ردعمل بھی آگیا
پی ٹی آئی کے واپس اسمبلی آنے کی خبروں پر مسلم لیگ( ن) کا ردعمل بھی آگیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر  برائے منصوبہ بندی  احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف واپس اسمبلی میں آتی ہے تو ان کو  ویلکم کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام  نیا پاکستان میں   گفتگو کرتے ہوئے  احسن اقبال کا  کہنا تھا کہ جاوید لطیف نے پی ٹی آئی کی سہولت کاری پر غیر ضروری بیان دیا ہے، وہ یہ بیان دینے کے مجاز نہیں تھے,  جاوید لطیف کے بیان کا پارٹی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ہم عمران خان کے سہولت کاروں کو جانتے ہیں،  ہمیں معلوم ہےکہ عمران خان راتوں کو کن کن سے ملاقاتیں کر رہے ہیں ، عمران خان دراصل چابی والا کھلونا ہیں  جو کبھی بھی اپنی مرضی سے نہیں ہلتا ۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے اسمبلی میں واپسی امریکی سائفر کی تحقیقات سے مشروط کر دی ہے۔صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ امریکی سائفر کی تحقیقات کی جائیں تو اسمبلی میں واپس آسکتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ سے ہمارے اچھے تعلقات تھے، پتا نہیں کب اور کیسے خراب ہوئے، اپوزیشن سےزیادہ حکومت کواسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی ضرورت ہوتی ہے، ہم اپوزیشن میں ہیں تو اپوزیشن میں رہتے ہوئے تعلقات کیسے ہو سکتے ہیں؟ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ حقیقت ہے، اس کے پاس تمام اختیارات ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -