تیسری بیوی کو قتل کرنے والے شاہنواز امیر کو پہلی 2 بیویوں نے کیوں چھوڑا؟ نجی ٹی وی کا دعویٰ

تیسری بیوی کو قتل کرنے والے شاہنواز امیر کو پہلی 2 بیویوں نے کیوں چھوڑا؟ نجی ...
تیسری بیوی کو قتل کرنے والے شاہنواز امیر کو پہلی 2 بیویوں نے کیوں چھوڑا؟ نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے اور اپنی تیسری بیوی کو قتل کرنے والے شاہنواز امیر   سے متعلق نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہنواز امیر کو ان کی پہلی بیوی شادی کے چند دن بعد ہی چھوڑ گئی تھی جبکہ دوسری بیوی 6 ماہ ہی چھوڑ گئی تھی دونون بیویوں کے چھوڑ کر جانے کی وجہ گھریلو ناچاقی اور لڑائی جھگڑا تھی۔

 نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق سینئر صحافی کے بیٹے شاہنواز امیر نے اے لیول میں متعدد بار فیل ہونے کے بعد تعلیم ادھوری چھوڑ دی تھی ، ملزم شاہنواز اور مقتولہ سارہ کا 18 جولائی کو چکوال میں نکاح ہوا تھا، ملزم شاہنواز کسی بھی قسم کا کاروبار یا نوکری نہیں کرتا تھا اور وراثتی دکانوں کے کرائے پر زندگی گزار رہا تھا۔

 نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شاہنواز نے اے لیول میں مسلسل فیل ہونے پر تعلیم ادھوری چھوڑی تھی اور پہلی 2بیویوں کی ملزم شاہنواز کو چھوڑنے کی وجہ گھریلو ناچاقی اور لڑائی جھگڑے تھے،مقتولہ سارہ کے خاندان کو حال ہی میں اس کی شادی کا معلوم ہوا تھا، مقتولہ سارہ اور شاہنواز کی باضابطہ شادی اور رخصتی کی بات دونوں خاندانوں میں چل رہی تھی۔رپورٹ کے مطابق مقتولہ سارہ کے والد آج رات کینیڈا سے پاکستان پہنچیں گے، مقتولہ سارہ کی تدفین تک میت پولی کلینک کے سرد خانے میں رہے گی ، یاد رہے کہ 2 روز قبل اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد کے فام ہاؤس میں ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کر دیا تھا،گزشتہ روز عدالت نے شاہنواز کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا جبکہ پولیس نے تفتیش کے لی سینئر صحافی ایاز امیر کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ 

مزید :

قومی -جرم و انصاف -