پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چوتھا میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چوتھا میچ آج کھیلا جائے گا
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چوتھا میچ آج کھیلا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ  کے درمیان 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی  سیریز کا چوتھا میچ آج کراچی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں آج شام ساڑھے 7بجے کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  17 سال بعد پاکستان آنے والی انگلش کرکٹ ٹیم اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز جاری ہے جس میں مہمان ٹیم کو  2-1 سے برتری حاصل ہے ، گزشتہ میچ میں انگلینڈ ٹیم نے پاکستان کو 222 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں پاکستان ٹیم نے 158 رنز کیے تھے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جانے ہیں، جن میں سے 4 کراچی اور آخری تین میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے ، آج ہونے والا میچ کراچی میں  آخری میچ ہو گا اس کے بعد کے تینوں میچ لاہور میں ہوں گے ۔

مزید :

کھیل -