سیاسی لڑائی طویل ہوئی تو غریب کے حالات مزید گھمبیر ہو جائیں گے ، فوری انتخابات وقت کا تقاضا ہے ، شیخ رشید

سیاسی لڑائی طویل ہوئی تو غریب کے حالات مزید گھمبیر ہو جائیں گے ، فوری ...
سیاسی لڑائی طویل ہوئی تو غریب کے حالات مزید گھمبیر ہو جائیں گے ، فوری انتخابات وقت کا تقاضا ہے ، شیخ رشید

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ  سیاسی لڑائی جتنی طویل ہوتی جائے گی غریب کے حالات اتنے ہی گھمبیر ہو جاتے جائیں گے  ، فوری انتخابات وقت کا تقاضا ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنےپیغام میں سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ  اسرائیل سےتعلقات اور بھارت سے تجارت کی مثال شہبازشریف کی آڈیولیک میں سامنے آگئی،شریف خاندان بھارت سےبغیر کلیئرنس اپنی شوگرملوں کےلئے انجینئر منگواتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ حالات کےتقاضوں کودیکھ کر(ن) لیگ بھی الیکشن مہم پرنکل رہی ہے،ستمبرستمگر ہے،اکتوبرمیں اہم فیصلے ہوجائیں گے، معاشی حالات اتنےگھمبیر ہیں کہ اگرکسی نےکال نہ دی توبھی لوگ سڑکوں پرہونگےکیونکہ ان کےگھروں میں بھوک اورننگ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لکھا کہ سیاسی لڑائی طویل ہوئی تو غریب کے حالات اور گھمبیر ہوجائیں گے جبکہ سیاستدان عام آدمی کے مسائل نہیں سمجھ رہا اور صرف میڈیا میڈیا کھیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات اور بھارت سے تجارت کی مثال شہباز شریف کی آڈیو لیک میں سامنے آگئی اور شریف خاندان بھارت سے بغیر کلیئرنس اپنی شوگر ملوں کے لیے انجینئر منگواتا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ حالات کے تقاضے دیکھ کر (ن) لیگ بھی الیکشن مہم پر نکل رہی ہے، ستمبر ستمگر ہے اور اکتوبر میں اہم فیصلے ہوجائیں گے۔

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ معاشی حالات اتنے گھمبیر ہیں کہ اگر کسی نے کال نہ دی تو بھی لوگ سڑکوں پر ہوں گے اور وقت کا تقاضا ہے کہ انا اور ضد چھوڑ کر صاف، شفاف الیکشن کا فوری فیصلہ کیا جائے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -