حدیقہ کیانی نے رکشہ ڈرائیور کے گھر کی دل دہلا دینے والی ویڈیو شیئر کردی

حدیقہ کیانی نے رکشہ ڈرائیور کے گھر کی دل دہلا دینے والی ویڈیو شیئر کردی
حدیقہ کیانی نے رکشہ ڈرائیور کے گھر کی دل دہلا دینے والی ویڈیو شیئر کردی
سورس: Instagram/hadiqakianiofficial

  

کراچی (آئی این پی) معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے ایک رکشہ ڈرائیور کے گھر کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

حدیقہ کیانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں سیلاب سے تباہ شدہ ایک گھر دیکھا جاسکتا ہے۔اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہوا پڑھا جاسکتا ہے کایک رکشہ ڈرائیور نے پیسے جمع کرکے اپنے خوابوں کا گھر بنایا تھا جوکہ سیلاب آنے سے تباہ ہوگیا اور ایسا ہم میں سے کسی کے بھی ساتھ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ سیلاب کے اثرات اور تباہی ابھی باقی ہے لیکن ایسا لگتا ہے دنیا بھول رہی ہے کہ سیلاب آیا بھی تھا، یہ حال ہمارے گھروں میں سے بھی کسی کے گھر کا ہو سکتا ہے۔

مزید :

تفریح -