ملک بھر میں ڈینگی کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ،ہسپتالوں میں گنجائش کم پڑ گئی

ملک بھر میں ڈینگی کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ،ہسپتالوں میں گنجائش کم پڑ ...
ملک بھر میں ڈینگی کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ،ہسپتالوں میں گنجائش کم پڑ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی پی ایس)ملک بھر میں ڈینگی کے حملے جاری ہیں جس کے باعث کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی کی صورتحال دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہے جس کے پیش نظر یومیہ ہزاروں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اورہسپتالوںمیں گنجائش کم پڑ گئی۔محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں ڈینگی کےکیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 259کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 6ہزار 412ہوگئی ہے۔محکمہ صحت نے بتایا کہ صوبے میں مردان ،پشاور اور خیبر ڈینگی وائرس کی لپیٹ میں ہیں، اب تک مجموعی طور پر مردان میں سب سے زیادہ 1ہزار 918،پشاور میں 1ہزار 695،خیبر 687 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ہیں۔محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بھی ڈینگی کیسز میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے۔محکمہ صحت سندھ کی جاری رپورٹ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ بھر میں 335 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 257کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ضلع کورنگی 126 ، ضلع شرقی 55 ،ضلع وسطی 34 کیسز، ضلع جنوبی 26 ، ضلع کیماڑی 8 ، ،ضلع ملیر 7 اور ضلع غربی 1 کیس رپورٹ ہوا۔محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ رواں سال کراچی میں ڈینگی سے 32 افراد اور حیدرآباد میں 1 شخص جان کی بازی ہارا جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع وسطی میں رپورٹ ہوئی۔محکمہ صحت سندھ کا مزید کہنا ہے کہ رواں سال سندھ بھر میں7 ہزار 532کیسز رپورٹ ہوئے۔