انٹر نیشنل ٹی 20 میچز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز بھارتی بلے باز نے حاصل کرلیا

انٹر نیشنل ٹی 20 میچز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز بھارتی بلے باز نے ...
انٹر نیشنل ٹی 20 میچز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز بھارتی بلے باز نے حاصل کرلیا

  

کراچی(آئی پی ایس) انٹرنیشنل ٹی 20 میچز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز بھارتی بلے باز نے اپنے نام کرلیا۔

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی  20 میچ کے دوران بھارتی بلے باز روہت شرما نے سب سے زیادہ ٹی 20 انٹر نیشنل چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ، روہت شرما اب تک مجموعی طور پر  176 چھکے لگا کر پہلے نمبر پر آچکے ہیں .

ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کے دوران مارٹن گپٹل 172 چھکوں کے ساتھ  پہلی پوزیشن سے دوسری پر آگئے  ہیں  ،  اس فہرست میں  ویسٹ انڈیز کے  کرس گیل 124 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔ ایون مورگن 120 ، ایرون فنچ 119 چھکے لگا چکے ہیں ۔

 ادھر آسٹریلیا کو شکست دیکر  بھارتی ٹیم ایک دلچسپ ریکارڈ میں پاکستان کی شریک بن گئی ،   پاکستانی اور بھارتی ٹیمیں اس سال انٹرنیشنل میچز میں  20،20 فتوحات سمیٹ چکی ہیں ، پاکستان کے ابھی انگلینڈ کے خلاف مزید 4 ٹی  20 میچز باقی ہیں جبکہ بھارت نے آسٹریلیا سے سیریز کا باقی ایک  میچ اور جنوبی افریقہ کے خلاف  تین میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے ۔ 

ادھر پاکستان نے بھی نیوزی لینڈ مین ٹرائنگولر سیریز کھیلنی ہے ، اس طرح سب سے زیادہ ٹی  20 فتوحات کیلئے دونوں روایتی حریفوں مین دلچسپ دوڑ  جاری رہ سکتی ہے ۔

مزید :

کھیل -