بابوسر ٹاپ اور اطراف میں موسم خزاں کی پہلی برف باری،مقامی لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی

بابوسر ٹاپ اور اطراف میں موسم خزاں کی پہلی برف باری،مقامی لوگوں نے نقل مکانی ...
بابوسر ٹاپ اور اطراف میں موسم خزاں کی پہلی برف باری،مقامی لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی

  

 دیامر (آئی این پی ) بابوسر ٹاپ اور اطراف میں موسم خزاں کی پہلی برف باری کا سلسلہ جاری ہے ،  برف باری کے بعد ملحقہ علاقوں میں سردی بڑھ گئی ہے، جبکہ گیٹی داس اور بابوسر سے مقامی لوگوں نے چلاس کی طرف نقل مکانی شروع کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ خراب موسم کے دوران مسافر غیر ضروری سفر سے گریزکریں، دوسری جانب نیشنل فلڈ ریسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سنٹر (این ایف آر سی سی )کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیش تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، سب سے زیادہ درجہ حرارت آج سبی میں 41 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیش تر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، بالائی پنجاب، کشمیر، بالائی کے پی، اسلام آباد، اور گلگت بلتستان میں آندھی، اور گرج چمک سے بارش کا امکان ہے۔ این ایف آر سی سی کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

مزید :

قومی -ماحولیات -