پی ٹی آئی کے بانی رکن حامد خان کو پارٹی میں اہم عہدہ مل گیا

پی ٹی آئی کے بانی رکن حامد خان کو پارٹی میں اہم عہدہ مل گیا
پی ٹی آئی کے بانی رکن حامد خان کو پارٹی میں اہم عہدہ مل گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کے بانی رکن اور ماہر قانون حامد خان کو پارٹی میں اہم عہدہ دیدیا۔

نجی ٹی وی " جیو نیوز" کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ عمران خان نے  پارٹی کی ایڈوائزری کونسل تشکیل دی ہے ، حامد خان کو  اس  کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے ۔ پی ٹی آئی کے جاری کردہ  اعلامیہ کے مطابق  10 رکنی ایڈوائزری کونسل  میں ارشد داد ، خالد مسعود ، جمال انصاری ، رؤف حسن ، نجیب ہارون ، سلیم جان ، یعقوب اظہار ، تسنیم نورانی اور بختیار قصوری شامل ہیں ۔ 

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی آئی کی ایڈوائزری     کونسل اہم قومی معاملات پر پارٹی چیئرمین کو اپنی اراء اور سفارشات پیش کرے گی ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -