خیبر پختونخوا کے یونیورسٹی ملازمین کا دوسرے روز بھی بنی گالا میں احتجاج جاری

خیبر پختونخوا کے یونیورسٹی ملازمین کا دوسرے روز بھی بنی گالا میں احتجاج ...
خیبر پختونخوا کے یونیورسٹی ملازمین کا دوسرے روز بھی بنی گالا میں احتجاج جاری

  

 اسلام آباد(آئی این پی ) خیبر پختونخوا کے یونیورسٹیز ملازمین کا دوسرے روز بھی بنی گالا میں احتجاجی مظاہرہ جاری رہا ہے ، مظاہرین نے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے گھر  باہر دھرنا دے رکھا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کی یونیورسٹیز سے نکالنے گئے ملازمین  نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے گھر کے باہر احتجاج کی اور کہا کہ جب تک ہمیں بحال نہیں کیا جاتا دھرنے سے نہیں اٹھیں گے۔ عمران خان خیبرپختونخوا میں ہمارے ساتھ نا انصافی کا نوٹس لیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی ماڈل ایکٹ کے تحت ہزاروں عارضی ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے جبکہ برطرف ملازمین میں متعدد ملازمین پچھلے 12 سال سے جامعات میں ملازمت کر رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -