بابر اعظم ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے لیے تیار

بابر اعظم ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے لیے تیار
بابر اعظم ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے لیے تیار

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی سے  ایک اور اہم  اعزاز  چھیننے کے قریب پہنچ گئے۔

 ویرات کوہلی نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کے 87 ویں میچ میں 3 ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز مکمل کیے تھے  جس کے بعد ویرات کوہلی  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 3 ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹسمین بن گئے تھے۔ 

کوہلی نے 87 ویں میچز میں 50.86 کی اوسط سے 3ہزار ایک رنز بنائے اور اس وقت ان کی تینوں فارمیٹس میں  اوسط 50 سے زیادہ تھی۔آج بابر اعظم اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کا 84 واں میچ کھلیں گے۔ اس سے قبل بابر کے 83 میچز کا سکور  2903  رنز ہے، اگر آج بابر انگلینڈ کے خلاف 97 رنز بنانے میں کامیاب رہے تو  وہ کوہلی سمیت دنیائے کرکٹ کے تمام بلے بازوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں سب سے کم میچز  (یعنی 84 میچز ) میں 3 ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن جائیں گے۔ 

تاہم اگر آج کے میچ میں بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف 97 رنز بنانے کا ہدف پورا کرنے میں ناکام بھی رہے تو بھی اگلے دو میچز میں بھی  قومی کپتان یہ رنز  اسکور کرکے ویرات کوہلی سے ریکارڈ چھین سکتے ہیں۔

مزید :

کھیل -