آرمی چیف نہیں میرٹ چاہیے، عمران خان نے بلاول بھٹو کی بات کا جواب دے دیا

آرمی چیف نہیں میرٹ چاہیے، عمران خان نے بلاول بھٹو کی بات کا جواب دے دیا
آرمی چیف نہیں میرٹ چاہیے، عمران خان نے بلاول بھٹو کی بات کا جواب دے دیا

  

کرک(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کہتا ہے کہ عمران خان اپنا آرمی چیف لانا چاہتا ہے، عمران خان کو آرمی چیف نہیں چاہیے بلکہ عمران خان کو میرٹ چاہیے۔

کرک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا مریم نواز سے سچ نہیں بولا جاتا، مریم نواز اپنے داماد کے لیے بھارت سے پاور پلانٹ کی مشینری امپورٹ کرانا چاہتی ہے اور ہماری حکومت نے بھارت سے تجارت بند کی تھی کیونکہ بھارت نے بین الاقوامی قانون توڑا، کشمیریوں کی خصوصی حیثیت ختم کی۔

مسلم لیگ( ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے بیٹے اربوں روپے کے گھروں میں رہتے ہیں، نوازشریف کے بیٹے ان مہنگے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں برطانیہ کا وزیراعظم بھی نہیں رہ سکتا، حسن شریف جس گھر میں رہتے ہیں اس کی قیمت 10 ارب روپے ہے، حسن شریف سے پوچھا جاتا کہ پیسے کہاں سے لائے تو کہتا ہے پاکستانی شہری نہیں تو جواب کیوں دوں؟

مزید :

قومی -