دہلی میں 4 افراد کی 12 سالہ لڑکے سے مبینہ زیادتی، لاٹھیوں سے پیٹا اور مرنے کیلئے چھوڑ دیا

دہلی میں 4 افراد کی 12 سالہ لڑکے سے مبینہ زیادتی، لاٹھیوں سے پیٹا اور مرنے ...
دہلی میں 4 افراد کی 12 سالہ لڑکے سے مبینہ زیادتی، لاٹھیوں سے پیٹا اور مرنے کیلئے چھوڑ دیا
سورس: Twitter

  

 نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک 12 سالہ لڑکے کو 4 افراد نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مبینہ طور پر نابالغ لڑکے کو لاٹھیوں سے پیٹا گیا اور  مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا۔

"انڈیا ٹوڈے" کے مطابق دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سربراہ سواتی مالیوال نے اس واقعے کے بارے میں ٹویٹ کیا اور کہا، "دہلی میں، لڑکے بھی محفوظ نہیں ہیں۔" سواتی پالیوال نے کہا کہ خواتین کے پینل نے اس واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور دہلی پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

پولیس نے اب تک اس کیس  میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جب کہ 3 دیگر ابھی تک مفرور ہیں۔ خواتین کے پینل نے اس معاملے  میں دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -جرم و انصاف -