حارث رؤف کے کمال اوور نے پاکستان کی شکست کو فتح میں بدل دیا

حارث رؤف کے کمال اوور نے پاکستان کی شکست کو فتح میں بدل دیا
حارث رؤف کے کمال اوور نے پاکستان کی شکست کو فتح میں بدل دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں  پاکستان نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2سے برابر کردی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 166 رنز بنائےجس کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم163سکور بنا کر آؤٹ ہوئی ۔ میچ میں ڈرامائی موڑ اس وقت آیا جب اٹھارویں اوور میں محمد حسنین نے 24سکور کھا یا اور انگلینڈ کی جیت کا امکان بڑھ گیا کیونکہ اب2 اوورز میں صرف 9سکور چاہیے تھا اور انگلینڈ کے پاس3 وکٹیں تھیں ،انیسویں اوور میں حارث رؤف نے پہلی گیند پر چوکا کھا یا لیکن پھر کمال مہارت کے ساتھ نہ صر ف انگلینڈ کے2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا بلکہ صرف 5سکور کھائے، آخری اوور میں انگلینڈ کا آخری بلے باز رن آؤٹ ہو گیا اور پاکستان کو 3 رنز سے کامیابی ملی ۔ 

اس سے قبل نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کےکپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت  دی۔قومی ٹیم کے اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 97 رنز کا آغاز فرہم کیا، اس مجموعے پر بابر 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

انگلش بولرز نے نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کیا اور پاکستانی بیٹرز کو بڑے شاٹ کھیلنے سے روکے رکھا، تاہم پھر بھی رضوان اور شان مسعود کے درمیان 40 گیندوں پر 52 رنز کی پارٹنر شپ بنی۔ شان مسعود 149 کے مجموعے پر 19 گیندوں پر 21 رنز کی اننگز کھیل کر ڈیوڈ وِلی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔خوشدل شاہ 2رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔آصف علی 13اور محمد نواز 1سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید :

کھیل -