لندن کی کافی شاپ میں پی ٹی آئی کارکنوں نے مریم اورنگزیب کو گھیر لیا

لندن کی کافی شاپ میں پی ٹی آئی کارکنوں نے مریم اورنگزیب کو گھیر لیا
لندن کی کافی شاپ میں پی ٹی آئی کارکنوں نے مریم اورنگزیب کو گھیر لیا

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو لندن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے گھیر لیا اور شدید نعرے بازی کی۔اس دوران ایک خاتون کارکن نے مریم اورنگزیب کو گالیاں بھی دیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن میں موجود وفاقی وزیر مریم اورنگزیب ماربل آرچ پر ایک کافی شاپ میں کافی لینے کے لیے رکی تھیں۔اس دوران پی ٹی آئی کے مرد اور خواتین نے مریم اورنگزیب کو گھیر لیا اور اُن پر پاکستان کے عوام کا پیسہ لندن میں لٹانے کا الزام لگایا۔

پی ٹی آئی کی خواتین نے کافی شاپ میں کھڑی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پر چوری کے الزامات لگائے۔پی ٹی آئی خواتین نے مریم اورنگزیب کو چور قرار دیا اور دعویٰ سے کہا کہ وہ پاکستان کے عوام کا پیسہ لندن میں لٹا رہی ہے۔اس دوران ایک خاتون نے مریم اورنگزیب کو گالیاں بھی دیں۔اس ساری صورتحال کے دوران مریم اورنگزیب نے کسی قسم کا رد عمل نہ دیا اور کافی شاپ میں خاموشی کے ساتھ اپنا کام کرتی رہیں۔

مزید :

قومی -