لندن کی کافی شاپ میں پی ٹی آئی کارکنوں کے نا مناسب رویے پر مریم اورنگزیب کا رد عمل

لندن کی کافی شاپ میں پی ٹی آئی کارکنوں کے نا مناسب رویے پر مریم اورنگزیب کا ...
لندن کی کافی شاپ میں پی ٹی آئی کارکنوں کے نا مناسب رویے پر مریم اورنگزیب کا رد عمل

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا لندن میں پی ٹی آئی کارکنوں کے رویے پر ردعمل سامنے آگیا۔

جیو نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نفرت انگیز سیاست کا اپنے بھائیوں اور بہنوں پر زہریلا اثر دیکھ کر دکھ ہوا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ان کے ہر سوال کا جواب دیا، افسوس وہ عمران خان کے پروپیگنڈےکا شکار ہیں،عمران خان کی زہریلی سیاست کا مقابلہ کرنے اور لوگوں کو متحدکرنےکے لیے کام جاری رکھیں گے۔ 

خیال رہےکہ مریم اورنگزیب ماربل آرچ پر ایک کافی شاپ میں کافی لینےکے لیے رکی تھیں، اس دوران پی ٹی آئی کے کارکن آگئے اور انہوں نے وزیر اطلاعات کے ساتھ نامناسب رویہ اپنایا۔

مزید :

قومی -