مفتاح اسماعیل نے استعفے کا با ضابطہ اعلان کردیا

مفتاح اسماعیل نے استعفے کا با ضابطہ اعلان کردیا
مفتاح اسماعیل نے استعفے کا با ضابطہ اعلان کردیا

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا با ضابطہ اعلان کردیا.

اپنے ایک ٹویٹ میں مفتاح اسماعیل نے کہا 'آج میاں نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں نے زبانی طور پر وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پاکستان پہنچ کر باضابطہ استعفیٰ دے دوں گا۔ وزیر خزانہ کے طور پر دو مرتبہ خدمات انجام دینا اعزاز کی بات ہے۔ پاکستان پائندہ باد.'

خیال رہے کہ نواز شریف کی زیر صدارت لندن میں پارٹی اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی  صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفی نواز شریف کو پیش کیا.

مسلم لیگ ن کے ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ نوازشریف کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزارت آپ کی امانت تھی، آپ نے ہی وزیر بنایا تھا۔ انہوں نے چار ماہ میں بھرپور صلاحیت کے ساتھ کام کیا اور پارٹی اور ملک سے وفاداری نبھائی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -