غیرشرعی نکاح کیس:سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کی چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی سے استثنیٰ کی درخواست

اٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن) غیرشرعی نکاح کیس میں سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی سے استثنیٰ کی درخواست کردی،عمران خان کی عدالت پیشی کے حوالے سے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل نے سول جج قدرت اللہ کو خط لکھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ غیرشرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آج عدالت پیش کرنے کا حکم دیاگیاہے، وہ سائفرکیس میں اٹک جیل میں زیر حراست ہیں،سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل
کررہے ہیں،عمران خان کو اٹک جیل سے باہر لانا خطرے سے کم نہ ہوگا،اٹک سے اسلام آباد کے سفر میں کوئی بھی واقعہ پیش آسکتا ہے، انہوں نے درخواست کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیشی سے استثنیٰ دیاجائے۔
روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔