نوازشریف ڈرنےوالے دن پیدا نہیں ہوا: کیپٹن(ر) صفدر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ ہمیں بزدار جیسا نہیں نوازشریف جیسا لیڈرچاہئے، نوازشریف ڈرنےوالے دن پیدا نہیں ہوا،21 اکتوبر کو شیر اپنا زور دکھائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدر کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے کہ پنجاب پولیس خیبر پختونخوا کے لوگوں کو تنگ کرتی ہے، کے پی کے لوگوں نے قائد اعظم کے ساتھ مل کر پاکستان بنایا، ہمارے بچے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہیں، پنجاب پولیس کو بتانا چاہتا ہوں کہ چند ٹکوں کے لئے ہم پر چھاپے نہ مارو۔
کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ کےپی کے لوگ نوازشریف کے جلسے میں ننگے پاؤں دوڑ کر آتے ہیں، سابق وزیر اعظم کو فخر ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی شادی غیرت مند لوگوں میں کرائی۔ میاں صاحب پاکستان آپ کو بلا رہا ہے، ہم اندھیرے میں بیٹھے ہیں ہمارےچراغ بجھ گئے ہیں، ہماری داستان ختم ہو رہی ہے آکر ہمیں بچالو۔