بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا بیرون ملک جانے کی کوشش میں گرفتار

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو بیرون ملک جانے کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن نے خاور مانیکا کو دبئی جانے سے روک لیا،خاور مانیکا نجی ایئر لائن سے دبئی جارہے تھے، خاور مانیکا کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہونے پر روکا گیا،
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ خاور مانیکا کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہے،ایف آئی اے نے خاور مانیکا کو اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔