چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی
چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کیس کی سماعت کریں گے،گزشتہ سماعت پر عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دلائل طلب کئے تھے۔

واضح رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی،آفیشل سیکرٹ  ایکٹ عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔