ایشیئن گیمز تائیکوانڈو میں پاکستان کو بڑا دھچکا

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایشین گیمز تائیکوانڈو میں پاکستان کو بڑا دھچکا لگ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق 58 کے جی کے مقابلوں میں ہارون سیکنڈ سیڈ اور پاکستان کیلئے میڈل کی امید تھے تاہم ہارون خان کو پہلے راوٗنڈ میں شکست کا سامنا رہا۔
ہارون کو کرغزستان کے ایڈین التیباو نے2۔ 1 سے ہرایا، پہلا راؤنڈ ہارون نے11۔ 7 سے جیتا اور برتری حاصل کی، دوسرے راؤنڈ میں ایڈین نے آخری لمحات میں پوائنٹ لے کر 10۔9ے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے راؤنڈ میں بھی کرغزستان سے پلیئر نے آخری لمحے 3 پوائنٹ لے کر مقابلہ 15۔ 12ے جیتا۔