ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کیلئے بھارت کب روانہ ہو گی ؟ دعویٰ سامنے آ گیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے پاکستانی ٹیم کو تاحال ویزے جاری نہیں کیئے ہیں جبکہ دیگر تمام ٹیمیں بھارت پہنچ چکی ہیں لیکن بھارت پاکستان کے معاملے میں مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہر ہ کر رہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی ذرائع کا کہناہے کہ آج شام تک پاکستانی آفیشلز کے ویزوں کے مسئلے کو حل کر لیا جائے گا ، پاکستان کرکٹ ٹیم بدھ کو بھارت کیلئے روانہ ہو گی ، بھارت روانگی میں دو روز باقی ہیں ۔