چیئرمین سینیٹ کے بھائی کو ٹائپ ون رہائش کی الاٹمنٹ کا معاملہ ؛جوائنٹ سیکرٹری پیٹرولیم ، جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ریکارڈ سمیت طلب  

چیئرمین سینیٹ کے بھائی کو ٹائپ ون رہائش کی الاٹمنٹ کا معاملہ ؛جوائنٹ سیکرٹری ...
چیئرمین سینیٹ کے بھائی کو ٹائپ ون رہائش کی الاٹمنٹ کا معاملہ ؛جوائنٹ سیکرٹری پیٹرولیم ، جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ریکارڈ سمیت طلب  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن  لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ کے بھائی رازق سنجرانی کو ٹائپ ون رہائش کی الاٹمنٹ کے معاملے میں جوائنٹ سیکرٹری پیٹرولیم ، جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ریکارڈ سمیت طلب  کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین سینیٹ کے بھائی رازق سنجرانی کی ٹائپ ون رہائش کی الاٹمنٹ کے معاملے پر  ہوئی،جسٹس بابر ستار نے رازق سنجرانی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی،چیئرمین سینیٹ کے بھائی رازق سنجرانی وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دگل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

وکیل ملزم نے کہاکہ رازق سنجرانی نے بطور سی ای او کمپنی رہائش الاٹمنٹ کی درخواست دی جومنظور ہوئی، عدالت نے استفسار کیاکہ حکومت کو رہائش کا کرایہ کون ادا کرتا ہے؟وکیل نے کہاکہ حکومت کو رہائش کا کرایہ سنداک میٹل کمپنی 2013سے ادا کررہی ہے، جسٹس بابرستار نے استفسار کیا کہ 2013میں حکومت نے 3سال کیلئے رہائش سنجرانی کو الاٹ کی؟ رازق سنجرانی نے 2013سے ابتک رہائش کیسے اپنے پاس رکھی؟

عدالت نے جوائنٹ سیکرٹری پیٹرولیم ، جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ریکارڈ سمیت طلب  کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26ستمبر تک ملتوی کردی ۔