اسلام آباد ہائیکورٹ نے فوادچودھری کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے فوادچودھری کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چودھری کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواست مسترد کردی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
فوادچودھری نے دو فورمز پرکارروائی کرنے کو چیلنج کررکھا تھا، فوادچودھری کا موقف تھا کہ ایک ہی درخواست پر دو فورمز پر کارروائی نہیں ہو سکتی۔