ایشیئن گیمزویمنز کرکٹ، بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دیکر کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیئن گیمزویمنز کرکٹ، بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دیکر کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل " دنیا نیوز" کے مطابق ایشین گیمز2023ویمنز کرکٹ کے تیسری پوزیشن کیلئے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 5وکٹوں سے ہر ادیا،بنگلہ دیش کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 64رنز بنائے،بنگلہ دیش ویمنز ٹیم نے ہدف 18ویں اوورمیں 5وکٹوں پرحاصل کرلیا۔