عمرہ ادا کرنے گئے احسن اقبال کی سعودی قومی دن کی تقریب میں شرکت،  مبارکباد پیش کی 

عمرہ ادا کرنے گئے احسن اقبال کی سعودی قومی دن کی تقریب میں شرکت،  مبارکباد ...
عمرہ ادا کرنے گئے احسن اقبال کی سعودی قومی دن کی تقریب میں شرکت،  مبارکباد پیش کی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(محمد اکرم اسد) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی سکریٹری جنرل  احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی حکومت اور سعودی بھائیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب لازوال اور روحانی رشتوں میں منسلک ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے  پاکستان مسلم لیگ ن جدہ کے جنرل سیکرٹری مہر عبدالخالق لک کی جانب سے سعودی یوم الوطنی کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جسکی صدارت مرکزی سیکر ٹری جنرل مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان نے کی۔

 بعد ازاں میڈیا نمائیدگان سے بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ میاں نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے اور الیکشن میں حصہ لیں گے، چوتھی دفعہ وزیراعظم بن کر معیشت کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

 اس سے پہلے تقریب کے میزبان مہر عبدالخالق لک  اور ملک منظور حسین اعوان نے اپنے خطاب میں احسن اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے آئے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب کے یوم الوطنی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر کے اپنی مملکت سعودی عرب سے لگن کا اظہار کیا۔

  تقریب کے آخر میں سب نے مل کر سعودی قومی دن کا کیک کاٹا۔ دریں اثناء پروفیسر احسن اقبال نے انڈسٹریل ایریا میں قائم حافظ پلاسٹک فیکٹری کا دورہ کیا اور اسکے مختلف شعبے دیکھے اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مہر عبدالخالق لک کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستانی مملکت سعودی عرب کی معشیت میں بطور انویسٹر شریک ہو کر بھی اپنا کردار ادا کر رہے جس سے دونوں برادر ملکوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے، انہوں نے ورکرز سے کہا کہ وہ دلجمعی اور محنت سے کام کر کے اپنے وطن کی نیک نامی میں اضافہ کریں۔ اس سے پہلے جب وہ فیکٹری پہنچے تو انکا بھرپور استقبال کیا گیا اور مہر عبدالخالق لک نے انہیں پھول پیش کئے۔